کانپور میں نیوز لینڈ اور ہندوستانی کھلاڑیوں کا بھگوا استقبال

کانپور۔ نیوز لینڈ کے خلاف تیسرے او رفیصلہ کن مقابلے کے لئے جمعرات کے روز ہندوستانی کرکٹ ٹیم کانپور پہنچی۔ٹیم انڈیا کے ساتھ ہی یہاں پر نیوز لینڈ کی ٹیم بھی پہنچی اور دونوں ٹیمو ں کا ائیرپورٹ پر استقبال کیاگیا۔مگر کانپور میں کھلاڑیوں کا استقبال بحث کا موضوع بن گیا۔دراصل جب انڈیااو رنیوز لینڈکے کھلاڑی کانپور ائیرپورٹ پر پہنچے تب ان کا استقبال گلاب کے پھول اور گلے میں بھگوا رنگ کا کھنڈوا ڈالکر کیاگیا ۔

کرکٹ کھلاڑیوں کی گلاب کے پھول اور بھگوا رنگ کے کھنڈوے کی تصوئیریں سوشیل میڈیا پر خوب وائیر ل بھی ہورہی ہیں۔لوگ ریاست کی یوگی حکومت پر کھلاڑیوں کو اپنا ایجنڈہ کی کوشش کا بھی الزام لگارہے ہیں۔کھلاڑی جب ہوٹل پہنچے تو وہاں پر ان کا استقبال بھگوا رنگ کے کھنڈوے سے ہوا جس پر یوگی لکھاہوا تھا۔ کانپور کی لینڈ مارک ہوٹل میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ٹہرے ہوئے ہیں ۔

دیوالی کو گذرے ابھی کچھ ہی دن ہوئے ہیں مگر ہوٹل کو دس ہزار دائیوں سے بھی سجایاگیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کا اس ہوٹل میں تین روز کا قیام ہے اور 29اکٹوبر کے روزگرین پارک میں ہونے والے میاچ میں وہ حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ تین ونڈے میاچوں کی سریزمیں دونوں ٹیمیں ایک ایک مقابلے پر جیت کے ذریعہ سیریز میں مساوی ہیں او رسیریز پر قبضہ کرنے کے لئے دونوں ٹیموں کے لئے یہ میا چ جتنا ضروری ہے۔

کانپور ہوٹل کے ڈائرکٹر وکاس کمار نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے استقبال کا شاندار انتظام کیاگیا ہے ۔ انہوں نائیڈورجن میکاٹیل دیا جائے گا اور ساتھ ہی پانی میںیوگی اور مراقبہ کا بھی کھلاڑیو ں کے لئے انتظام کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ یہاں بچے شام کو رام لیلا کا پروگرام بھی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پردیش میںیوگی حکومت ہے لہذا ہوٹل کا ماحول بھی کچھ اس طرح کا ہی ہوگا۔اس کے علاوہ کھلاڑیو ں کو اترپردیش کا پورا ذائقہ دینے کی بھی تیاری کی گئی ہے۔

کھلاڑیو ں کو کلہڑ میں چائے دی جائے گی اوراس کے علاوہ بنارس پان کی بھی پوری تیاری کی گئی ہے۔ کھلاڑیوں کو چاٹ کا مزہ چکانے کے لئے ٹھیلوں کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔ تین دن کھلاڑی پریکٹس کریں گے لہذا انہیں ہر وقت چاق وچوبند رکھنے کے لئے مختلف اقسام کے مساج کابھی انتظام کیاگیا ہے۔