کاماریڈی میں آج حجامہ اور ختنہ کیمپ

کاماریڈی :30؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر محمد برکت اللہ ، محمد جاوید علی کی اطلاع کے بموجب کاماریڈی کے محلہ سیلانی بابا لمرا فنکشن ہال میں یکم ؍مئی بروزپیر ایک روزہ حجامہ اور ختنہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس میں ڈاکٹر عظمی فرناز زنانہ حجامہ اورڈاکٹر محمد برکت اللہ ایم ڈی مردانہ حجامہ اور رنگ طریقہ پر ختنہ انجام دیں گے ۔ حجامہ پیچیدہ امراض کا مسنون شفاء بخش اور بہترین مکمل علاج ہے جس سے سارے عالم کے لوگ مستفید ہورہے ہیں ۔ قلب کے امراض اختلاج گھبراہٹ سینہ میں درد، گردن کا درد ، کمر کا درد ، جوڑوں میں درد ، آدھے سرکار درد ، چکر ، عر ق انساء ، نفسیاتی و ذہنی امراض کالی کھانسی، الرجی ، دمہ ، نالج ، لقوہ ، جلدی امراض اور مردانہ وزنانہ بانچھ پن وغیرہ کیلئے حجامہ بہترین علاج ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈائریکٹر برکت اللہ سیل نمبر 9848847636 اور محمد جاوید علی سیل نمبر 9848218474 یا اطہر علی سیل نمبر 9948964001پر پیدا کریں ۔نوٹ : پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔