کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا معاملہ: سلمان‘ سیف‘ سونالی ‘ نیلم اور تبو کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

جودھ پور: چیف مجسٹریٹ دلپت سنگھ تمام گواہوں کے بیانات سننے کے بعد 1998کو کالے ہرن کے غیرقانونی شکار معاملے میں 25جنوری کو اپنے بیانات ریکارڈ کروانے کے لئے سلمان خان‘ سیف علی خان سونالی بیندرے ‘ نیلم اور تبو کوعدالت میں پیش ہونے کی احکامات جاری کئے۔

جمعہ کے روز مذکورہ کیس کی سنوائی کے دوران عدالت نے یہ حکم جاری کیاہے۔

سلمان خان جودھ پور کے کانکانے گاؤں میں کالے ہر ن کے غیرقانونی شکار اور بناء لائسنس کا ہتھیار رکھنے کے ایک مقدمہ میں عدالت کے چکر کاٹ رہے ہیں اور اس کیس کے دیگر ملازمین میں فلمی ادکارسیف علی خان‘ سونالی بیندرے‘ تبو‘ اور نیلم کے نام شامل ہیں جو بالی ووڈ اسٹار کے ساتھ 1998میں بنی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی

شوٹنگ کے دوران وہاں پر موجو دتھے۔سلمان خان پر دائرکردہ بناء لائسنس کے ہتھیار ساتھ رکھنے کے مقدمہ کا فیصلہ 18جنوری کو سنایاجائے گا تب سلمان خان کو عدالت میں موجود رہنے کا حکم دیاگیا ہے۔