کاغذ نگر میں شدید گرمی

کاغذ نگر۔/31مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں تین دن سے درجہ حرارت 45سنٹی گریڈ ہونے کی وجہ عوام پریشانیوں سے دوچار ہورہے ہیں۔ دوپہر کے وقت مارکٹ اور سڑکیں سنسان دکھائی دے رہے ہیں۔ عوام گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ مشروبات کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ ایر کولرس کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔دھوپ کی شدت کے باعث بڑی مشکل سے انٹر میڈیٹ کے طلباء اڈوانس سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔