ڈی سی پی ملکاجگری کا تبادلہ ‘ سپرنٹنڈنٹ پولیس رنگا ریڈی مقرر

حیدرآباد 31 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ڈپٹی کمشنر پولیس ملکاجگری زون سائبر آباد کا تبادلہ کرکے انہیں رنگاریڈی کا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈی سی پی اما راجیشوری ملکاجگیری ڈی سی پی سے قبل ضلع نلگنڈہ میں اے ایس پی کی خدمات انجام دے چکی ہیں ۔ سال 2009 بیاچ کی آئی پی ایس عہدیدار رما راجیشوری جو سائبر آباد میں شی ٹیم کی انچارج بھی تھیں خواتین کی تحفظ کیلئے بہترین خدمات انجام دے چکی ہیں ۔