’’ڈان 3‘‘ شاہ رخ نہیں رنویر سنگھ ہوں گے

شاہ رخ خان کی فلم ڈان 2 کے سیکویل کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے بتایا جارہا ہے کہ ڈان 3 کے پروڈیوسر اس فلم میں شاہ رخ کو رنویر سنگھ سے بدلنا چاہتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے فائنس اس خبر سے کافی مایوس ہوسکتے ہیں لیکن آپ کو بتادیں کہ فی الحال اسے لے کر کسی بھی طرح کا آفشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شاہ رخ خان نے ڈان 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اسی وجہ سے فلم کے پروڈیوسر رنویر سے اس لیڈ کیریکٹر کو لے کر بات چیت کررہے ہیں۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ فلم میکرز کے لئے اس فلم میں لیڈ ایکٹریس کی پہلی پسند کیٹرینہ کیف ہے۔ بتادیں کہ رنویر سنگھ نے زویا اختر کے ساتھ ’’دل دھڑکنے دو‘‘ اور ’’گلی بوائے‘‘ جیسی فلمیں کی ہیں جو باکس آفس پر کامیاب رہی ہیں۔ دونوں کافی اچھا رشتہ رکھتے ہیں۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ ایکسل انٹرٹیمنٹ جلد ہی ڈان 3 کے لئے رنویر سنگھ کو سائن کرسکتا ہے۔ ڈان 3 کو بھی زویا اختر پروڈیوس کرنے والی ہیں۔ مانا جارہا ہے کہ کنگ خان پچھلے سال ریلیز ہوئی فلم زیرو کی ناکامی کے بعد سے اپنے اگلے پراجکٹ کو لے کر کافی سلیکٹیو ہو گئے ہیں۔ اسی وجہ سے کنگ خان نے راکیش شرما کی بائیوپک مووی سے ہاتھ کھینچ لئے تھے۔ اب ڈان 3 میں شاہ رخ خان کا نہ ہونا فائنس کے لئے کافی بڑا جھٹکہ دینے والی خبر ہوسکتی ہے۔