’ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر میں کمی

تشویش کی ضرورت نہیں ‘
ایک ڈالر = 70.09 روپئے

نئی دہلی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) معتمد معاشی امور سبھاش چندرا گارگ نے امریکی ڈالر کے مقابلے ہندوستانی روپئے کی قدر میں بھاری کمی کو ’’بیرونی اسباب اور وجوہات‘‘ کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ دیگر کرنسیوںکی بہ نسبت ہندوستانی روپیہ کی قدر میں ہونے والی اس کمی پر فکروتشویش کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ترکی کی معاشی پریشانیوں پر بڑھتی ہوئی عالمی تشویش کے درمیان دیگر کرنسیوں کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں بھاری اضافہ ہوا اور ہندوستانی کرنسی کی قیمت بھی 70.09 روپئے تک پہنچ گئی۔ تاہم گارگ نے کہا کہ ’’اگر ایک ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی کرنسی کی قیمت 80 روپئے تک گھٹ جائے تو بھی تشویش کی ضرورت نہیں ہوتی بشرطیکہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اسی سطح کے مطابق کمی ہوتی رہے گی۔