چین گلوبال ٹائم نے کہاکہ ہندو وطن پرستی سے ہندوستان میں خانہ جنگی کا خطرہ

نئی دہلی: چینی حکومت کے تحت چلائے جانے والے گلوبال ٹائمز میں شائع مضمون میں کہاگیا ہے مخالف چین جذبات میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے ساتھ مسٹر نریندر مودی کے بطور وزیر اعظم ہند جائزہ لینے کے بعد قوم پرستی میں بھی شدت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق چہارشنبہ کے روز شائع مضمون میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کاالیکشن ہندوستان میں قوم پرستی کے نظریہ کو بنیاد بناکر لڑا گیا۔وطن پرستی اگر شدت پسندی اختیار کرتے ہے تو ان کی حکومت کچھ بھی نہیں کرسکے گی۔

جیسا کہ اب دیکھا جارہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد کو روکنے میں حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔

ایک اور ارٹیکل میں گلوبال ٹائمز نے لکھا کہ چین کو طویل مدتی حالات پر موقف اختیارکرنے کی ضرورت ہے ۔ بیرونی سکریٹری ایس جے شنکر نے اس ہفتہ کے اوائل میں کہاتھا کہ چین اپنے موقف میں غیر معمولی برہمی کا مظاہرہ کررہاہے۔

جبکہ سشما سوراج نے کہاکہ ہمارے موقف کو دیگر ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ سوارج نے کہاکہ ’’ ہندوستان بلاوجہہ کچھ نہیں بول رہا ہے اور رتمام ممالک کی ہندوستان کو حمایت حاصل ہے‘‘