چین میں مسجد کے انہدام کے منصوبہ کے خلاف مسلمانو ں کا احتجاج 

شنگھائی : چین کے مغربی علاقہ میں سینکڑوں مسلمانوں نے ایک مسجد کے باہر دھرنا دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چین کے مغربی نیم خود مختار علاقہ ننگ ژیا کے حوئی نسل کے مسلمانوں نے ایک مسجد کومسمار کرنے کے مجوزہ حکومتی منصوبے خلاف احتجاج کیا ۔یہ مسجد اس علاقہ میں اپنے خوبصورت میناروں او رگنبدوں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں ۔وائی ژد شہر کی مشہور قدیم جامع مسجد کو منہدم کرنے کا حکومتی نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

حکومت کا دعوی ہے کہ اس مسجد کی تعمیر سے قبل کوئی باضابطہ تعمیری اجازت حاصل نہیں کیاگیا تھا ۔شہری انتظامیہ نے علاقہ کے مسلمانوں اور مسجد کی انتظامی کمیٹی کو تجویز روانہ کی ہے کہ مسجد کے گنبدوں کو مشرق وسطی کی مساجد کی طرز کے بجائے چین میں پگوڑا کے دائرہ نما گنبدوں میں تبدیل کردیا جائے لیکن مسجد کی انتظامیہ کمیٹی اورمقامی مسلمانوں نے یہ تجویز مسترد کردی ہیں ۔خبر رساں ایجسی کو کئی مقامی مسلمانوں نے بتایا کہ اس مسجد کی انتظامیہ کمیٹی او رشہری انتظامیہ مزید مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہیں ۔

اورحکومت کے اس اقدام پر مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔اور سینکڑوں مسلمان حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔