چین: سرکاری ملازمین ‘ ٹیچرس اور اسٹوڈنٹس پر رمضان کے دوران روزے رکھنے پر امتناع عائد

زنجیانگ:مسلم اکثریت والے صوبے زنجیانگ میں لوگوں کو رمضان کے دوران روزوں سے روکنے کے لئے ‘ چین کی حکومت نے اپنی ویب سائیڈ پرپارٹی ممبرس‘ کیڈرس‘ سیول سرونٹس‘ اسٹوڈنٹس اور بچوں سے کہاہے کہ وہ رمضان میں روزے نہ رکھیں۔حکومت کے اعلامیہ میں اس بات کی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مذہبی سرگرمی میں بھی حصہ نہ لیں۔

ون انڈیا میں شائع خبر کے مطابق انسانی حقوق کے گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ علاقے کے دس بلین مضبوط یوگیر مسلم اقلیت اور اسٹیٹ سکیورٹی فوسس کے درمیان میں مذہبی اور تہذیبی تحدیدات کی وجہہ سے تصادم ممکن ہے۔

اس کے علاوہ چینی انتظامیہ کے عام گھنٹوں میں بھی ریسٹورنٹس کھلے رکھنے کا حکم دیا ہے۔