چیف منسٹر کی قیام گاہ پر دھرنا دینے ایم آر پی ایس صدر کی دھمکی

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : ایم آر پی ایس کے صدر مندا کرشنا مادیگا نے کہا کہ ایس ٹی اور اقلیتوں کیلئے تحفظات میں اضافہ کرنے والے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے کمزور طبقات کیلئے تحفظات میں اضافہ نہ کرنا گویا کمزور طبقات کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ۔ آج یہاں عثمانیہ یونیورسٹی میں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کرشنا نے انتباہ دیا کہ اگر چیف منسٹر مخالف دلت سرگرمیوں سے باز نہیں آئے تو دلت انہیں سیاسی طور پر دفن کردیں گے ۔ کرشنا مادیگا نے کہا کہ وہ دلتوں اور بی سیز کے لیے تحفظات میں اضافہ کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے دو روزہ دکشا شروع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دیکشا کو چیف منسٹر کی قیام گاہ کے پاس کریں گے کیوں کہ انہوں نے دھرنا چوک کو اندرا پارک سے برخاست کردیا ہے ۔۔