چیف منسٹر کاعہدہ خیرات میں نہیں ملاتھا۔ کمارسوامی

بنگلورو۔ کرنا ٹک کے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے پیر کے روز یہ کہہ کر اپنے موقف کی وضاحت کردی کہ ’’ میں یہا ں پر کسی کی مہربانی سے نہیں ہوں۔ وہ کوئی نہیں تھا جس نے مجھے چیف منسٹر کی کرسی خیرات میں دی ہے‘۔

کمارا سوامی یہ بیان اس وائیر ل ویڈیو کا ردعمل ہے جس میں سابق چیف منسٹر سدارامیہ ایک خفیہ میٹنگ میں اپنے حامیو ں سے ریاستی بجٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں سدارامیہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ’’ وہ ہماری مدد سے چیف منسٹر بنا ہے اور بجٹ تو فبروری 2018میں کانگریس نے پہلے ہی پیش کردیا ہے‘‘۔

سدارامیہ پر کمارا سوامی کا غصہ کسانوں کے قرض کی معافی کے ضمن میں کواپرٹیوبینکوں کے نمائندوں سے اجلاس کے دوران منظر عام پر آیا۔

کمارا سوامی نے کہاکہ ’’ میں کسی کے ماتحت نہیں ہوں۔

مذکورہ کرسی( چیف منسٹر کا عہدہ مجھے ہمدردی میں نہیں دیاگیا ہے‘‘۔

کمارا سوامی جس کے پاس فینانس کا عہدہ بھی ہے نے کہاکہ ’’ میں نہیں جانتا میں کب میں بجٹ پیش کروں گا۔ پارلیمانی انتخابات کے بعد پیش کرنے کے متعلق تبادلہ خیال چل رہا ہے۔

مگر پچھلی حکومت کے سو ایم ایل ایز الیکشن ہار چکے ہیں اور نئے لوگ منتخب ہوئے ہیں۔

ان کی درخواستوں کو اب تک قبول نہیں کیاگیاہے‘‘۔ کسانوں کے قرض کی معافی جے ڈی ( ایس ) کے انتخابی منشور کا بڑا وعدہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کسانوں سے انصاف کی پہل میں ’’ مذکورہ کسانوں ک قرض معاف کرتے ہوئے کسانوں کو فائدہ پہنچایاجائے گا۔ میں اس سے کوئی کمیشن حاصل نہیں کررہاہوں۔ درمیانی لوگوں اور بینکوں کو بھی اس سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا‘‘