چیف منسٹر پاریکر امریکہ میں 3 ماہ علاج کے بعد وطن واپس

پاناجی ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر امریکہ میں زائد تین ماہ طبی علاج کیلئے قیام کے بعد آج وطن واپس ہوئے۔ 62 سالہ پاریکر رواں سال مارچ سے لبلبے کے عارضے کا علاج کرانے کے سلسلے میں امریکہ میں تھے۔ سی ایم او کے عہدہ دار نے بتایا کہ پاریکر پہلے ممبئی پہنچے اور وہاں سے وہ ایک دیگر فلائٹ کے ذریعے پاناجی آئے ہیں۔