چیتنیہ کوآپریٹیو اربن بینک لمٹیڈ کو آر بی آئی کا جرمانہ

حیدرآباد 30 اکٹوبر ( پریس نوٹ) ونئے کرن ڈپٹی جنرل منیجر آر بی آئی محکمہ کوآپریٹیو بینک حیدرآباد کے بموجب آر بی آئی نے چیتنیہ کوآپریٹیو اربن بینک لمٹیڈ پر جرمانہ 1 لاکھ روپئے عائد کیا ہے ۔ اپنے اختیار کو بروئے کار لا کر آر بی آئی نے کارروائی کی ہے ۔ آر بی آئی نے بینک کو شوکاز نوٹس جاری کی ہے ۔ اس کے ردعمل میں بینک نے تحریری جواب داخل کردیا ہے ۔ حقائق اور جوابی تحریر پر غور کے بعد آر بی آئی نے جرمانہ عائد کیا ہے۔