چچا نہرو چوروں کے پردھان منتری تھے۔ جھارکھنڈ کے سرکاری اسکول میں بچوں کو یہ تعلیم دیتا ہوا ٹیچر۔ ویڈیو

جمشید پور۔ ریاست جھارکھنڈ کے ضلع کنتی کے ایک سرکاری اسکول میں بچوں کو ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہروکے متعلق چور لفظ کے استعمال کا سبق پڑھایاجارہا ہے۔ٹیچر پڑھا رہا ہے کہ’’چھا سے چور اور چا سے چاچا نہرو چوروں کے پردھان منتری تھے۔

رانچی سے تقریبا34کیلومیٹر دور ادبیر گاؤں کے سرکاری اسکول میں بچوں کو اے فار ادیواسی‘ بی فار بیدیش‘ سی فار چھوٹا ناگپورڈی فار دھرتی پڑھایاجارہا ہے۔

زی نیوز کے ایک ویڈیو بچوں کو یہی باتیں دہراتے ہوئے دیکھایاگیا ہے جو ’ٹیچر‘ ان سے کہہ رہا ہے۔زی نیوز کے مطابق ریاست کے محکمہ تعلیم نے اس معاملے کی جانچ کا بھروسہ دلایا ہے جس کے متعلق انہیں معلوم تھا کہ مذکورہ اسکول میں بچوں کو اس قسم کی تعلیم دی جارہی ہے۔