چوگان : ہاکی کی طرز کا ایک کھیل…!

پیارے بچو! چوگان جو عام طور پر پولو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہاکی کی طرز کا ایک کھیل ہے جس میں گھڑ سواروں کی دو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ ہر ٹیم میں تین یا چار کھلاڑی ہوتے ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں لمبے لمبے ڈنڈے سے ہوتے ہیں جن سے وہ لکڑی کی سفید گیند کو ضرب لگاتے ہیں۔ اس کھیل کو چترال میں استوڑ غاڑ یعنی گھوڑوں کا کھیل کہا جاتا ہے۔
گیند کو پڑنجو اور اور جس ڈنڈے سے یہ کھیل کھیلا جاتا اس کو غاڑؤون کہا جاتا ہے۔ چترال اور گلگت میں پولو کا کھیل بہت مقبول ہے۔ اس کھیل میں جو گیند استعمال ہوتا ہے اس گیند کا قطر چار انچ ہوتا ہے۔ گھوڑوں کی اونچائی 14بالشت اور 2 1انچ مقرر ہے۔ یہ کھیل خالص ایشیائی ہے اور اس کو چوگان کہتے ہیں۔انگلستان میں اس کھیل کا آغاز 1061ء میں ہوا اس کھیل کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح چترال کا رخ کرتے ہیں۔
•    میچ کے سات عام چکروں کے علاوہ ایک آٹھ منٹ کا چکر ہوتا ہے۔
•    ہندوستان کا پہلا مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک بھی اسی کھیل کے دوران اپنے گھوڑے سے گر کر ہلاک ہوا تھا۔