چودہ سالہ دلت نوجوان کو باندھ کر پیٹنے اور اٹھ لوگوں کے ہاتھوں بدسلوکی کا واقعہ

علی گڑ:نسل ذات پات کے نام پر امتیاز ‘ چھوت اچھوت جیسے بیماری کو دستور ہند کے تحت مسترد کردئے جانے کے اور نچلی ذات والوں پر مظالم جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت قوانین نافذ کرنے کے باوجود ‘ چھوت اچھوت یہ بیماری ملک میں اپنا رنگ دیکھا رہی ہے۔یوپی کی سابق چیف منسٹر اور بی ایس پی پارٹی سربراہ مایاوتی کے راجیہ سبھا سے استعفیٰ کے ایک روز بعد ہی‘ ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں 14سال کے دلت نوجوان کو باندھ کر اس کے ساتھ مارپیٹ کی جارہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر شیئر کیاجارہا ہے۔ضلع علی گڑ سے 55کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع پیکانا علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا‘ جہاں پر ایک 14سالہ معصوم لڑکے کواس کے گھر کے قریب میں ایک لکڑی سے باندھ کر اس کے کپڑے اتاردئے گئے اور اس کے ساتھ دلت ہونے کی وجہہ سے بدسلوکی کی گئی۔متاثرہ لڑکے مطابق اس کی جان پہچان کے اٹھ لوگوں نے زبردستی اس کے ہاتھ لکڑی سے باندھ دئے اور اس کے ساتھ بدسلوکی شروع کردی۔

بعد ازاں انہوں نے اس کا پینٹ بھی اتاردیا۔متاثرہ لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ واقعہ کے سبب ان کا بچہ صدمے میں ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے کے والد نے کہاکہ’’ میں سمجھ نہیں رہاہوں کہ انہوں نے میرے بیٹے کو کیوں پیٹا اور اس انداز میں اس کو ہراساں کیوں کیا۔ میرے لڑکے کے ساتھ ان لوگوں نے بدسلوکی کی ‘ تب سے وہ تناؤ میں ہے‘‘

متاثرہ لڑکے اور اس کے والد کا کہنا ہے کہ پہلے تو پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکا کردیا مگر جب احتجاج پر پولیس نے بعدازاں ملزمین کے خلاف377‘323‘اور511ائی پی سی کے تحت چا ر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

اب تک صرف ایک نیرج کمار کی گرفتاری عمل میں ائی ہے۔اس دردناک واقعہ کے متعلق بات کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے نے کہاکہ’’ میں بارہا ان سے گذارش کی کہ وہ مجھے چھوڑ دیں مگر متواتر ان لوگوں نے میرے ساتھ مارپیٹ کی۔ میرے ساتھ ان لوگوں نے بدسلوکی کی ‘ میری عزت کے ساتھ کھلواڑ کیا اور مجھے چھوڑنے سے قبل ان لوگوں نے مجھ پر پیشاب کردیا۔اس پورے واقعہ میں ان لوگوں نے میرے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے مجھ دلت پکارا۔ ان میں سے ایک نے سارا واقعہ موبائیل فون پر ریکارڈ بھی کیا‘‘۔

ایس ایس پی نے واقعہ کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ’’ وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ان میں سے ایک نے واقعہ کی شوٹنگ کے مقصد سے یہ سب کیا۔ تمام کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گرفتار کیاگیا نوجوان بالغ ہے جبکہ ماباقی ملزمین بابالغ ہیں‘‘۔ تاہم ایس ایس پی علی گڑہ راجیش پانڈے نے کہاکہ تمام ملزمین کو گرفتار کرلیاگیا ہے