چندرشیکھر کے پوسٹر کے بعد ‘ بھیم آرمی نے سہارنپور میں کانگریس امیدوار کی حمایت شروع کردی

مایاوتی نے حال ہی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاتھا کہ بھیم آرمی ’’ بی جے پی کی سازش‘‘ کے تحت قائم کی گئی ہے اور چندرشیکھر پر دلتوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کا مورد الزام ٹہرایا تھا۔

لکھنو۔ دیو بند میں بی ایس پی‘ ایس پی اور آرایل ڈی کی ریالی میں بھیم آرمی سربراہ چندرشیکھر کا پوسٹر منظرعام پر آنے کے ایک روز بعد بھیم آرمی ورکرس نے سہارنپور سے کانگریس امیدوار عمران مسعود کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

ہزاروں کانگریس حامی پیر کی دوپہر سہارنپور کے گاندھی پارک میں جمع ہوئے ہیں جہاں پر پرینگا گاندھی او رراہول گاندھی کا خطاب مقرر تھا۔ تاہم مذکورہ تقریب منسوخ کردی گئی کیونکہ خراب موسم کی وجہہ سے دونوں موقع پر نہیں پہنچ سکے۔

وہاں پر موجود لوگوں نے بھیم آرمی کے اراکین گلے میں نیلا رومال ڈالے موجود تھے ۔

جب راہول اور پرینکا کی آمد کا وہاں پر موجود لوگ انتظار کررہے تھے ‘ بھیم اارمی کے ایک رکن شیلا چکرورتی نے مائیک لیا اور عمران مسعود کی حمایت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’ ساری بھیم آرمی چندرشیکھر آزاد اور عمران مسعود کے ساتھ ہے‘‘۔

تیج پور سے ڈاکٹر اور بھیم آرمی کے رکن 35سالہ سریندر نے کہاکہ ’’ جب ہمارے بھائی چندرشیکھر کے ساتپ انصاف نہیں ہورہاتھا( جون2017میں سہارنپور کے گاؤں میں سیکل سے متعلق تشدد میں گرفتاری کے پیش نظر)عمران مسعود وہ پہلے شخص تھے جو ان کے پاس پہنچے اور انہیں مدد باہم پہنچائی ۔ انہیں بی ایس پی سے کوئی مدد نہیں ملی تھی‘‘۔

عظیم اتحاد کے بی ایس پی امیدوار فضل الرحمن کے متعلق استفسار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’ یہ سچ ہے کہ ہماری کمیونٹی کے بہت سارے لوگ عظیم اتحاد کے ساتھ ہیں۔

مگر نوجوان طبقہ عمران مسعود کے ساتھ ہے ۔ وہ تعلیم یافتہ ہیں اور سب جانتے ہیں کہ چندرشیکھر راؤ نے زمینی سطح پر ہمارے لئے کیاکام کیاہے‘‘۔

مایاوتی نے حال ہی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاتھا کہ بھیم آرمی ’’ بی جے پی کی سازش‘‘ کے تحت قائم کی گئی ہے اور چندرشیکھر پر دلتوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کا مورد الزام ٹہرایا تھا۔