چندرا بابو نائیڈو نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ واپس کردیا

حیدرآباد۔30 مئی (سیاست نیوز) صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو نے کل ہی وجئے واڑہ پاسپورٹ آفس پہنچ کر بحیثیت چیف منسٹر اے پی انہیں مرکزی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ’ڈپلومیٹک پاسپورٹ‘ کو متعلقہ عہدیداروں کے حوالے کردیا اور عام نوعیت کا پاسپورٹ حاصل کرلیا۔ چندرا بابو اپنے پرسنل اسٹاف اور سکیورٹی عہدیداروں کے ہمراہ پاسپورٹ آفس پہونچے تھے اور تقریباً 20 منٹ تک پاسپورٹ آفس میں چندرا بابو نائیڈو نے وقت گزارا اور ان کا کام صرف 8 تا 10 منٹ میں مکمل ہوگیا، لیکن مزید 10 منٹ پاسپورٹ آفس آنے والے عام افراد کے ساتھ تصویرکشی کرنے میں مصروف رہے ۔