چاند نظر نہیں آیا ،کل عیدالفطر

حیدرآباد۔ 14 جون (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 1439ھ زیرنگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن آج شام 6 بجے بمقام حسینی بلڈنگ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر اور اطراف بلدہ سے مطلع ابر آلود ہونے اور چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ، کریم نگر، مکتھل، ورنگل، محبوب نگر، نلگنڈہ، نظام آباد، گنٹور، رحمت آباد، عادل آباد، بیدر، نرمل، نارائن پیٹ، ادگیر، کتہ گوڑم کے علاوہ دہلی ، بنگلورو، چینائی، پٹنہ، آسنسول (آسام)، دیگو سرائے (بہار) سے مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود ہونے کی اطلاع ملی کہ چاند نظر نہیں آیا لہٰذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن اعلان کرتی ہے کہ بروز جمعہ 15 جون ،30 رمضان المبارک ہوگی۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مولانا مفتی محمد عظیم الدین، مفتی خلیل احمد، مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد باشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی بادشاہ قادری، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری، معزز اراکین کے علاوہ قاضی سید نوراللہ فاروق عارفی نمائندہ وقف بورڈ نے شرکت کی۔

چاند نظر نہیں آیا ، شیعہ علماء کا بیان
l جناب سید علی اصغر جعفری نے اطلاع دی ہے کہ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت کی اطلاع ملی ہے لہذا 15 جون کو 30 رمضان ہوگی اور 16 جون کو یکم شوال 1439 ھ کو عیدالفطر ہوگی جس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خان اور مولانا سید جواد عابدی۔