پی ایم نریندر مودی 38 ممالک میں ریلیز ہوگی

پی ایم نریندر مودی 38 ممالک میں ریلیز کی جائے گی۔ امنگ کمار کے ڈائرکشن میں بنی یہ فلم امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور عرب امارات جیسے ممالک شامل ہے۔ اس فلم میں وزیر اعظم مودی کی زندگی کے ابتدائی سفر سے ان کے ملک کے وزیر اعظم بننے تک کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی بائیوپک طویل وقت سے کافی خبروں میں ہے۔ فلم کے پروڈیوسرس اور ڈسٹری بیوٹرس میں سے ایک آنند پنڈت نے کہا وزیر اعظم مودی کی زندگی کو لے کر بنائی گئی یہ فلم اورسیز میں تقریباً 600 اسکرینس پر ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ فلم ہندی کے علاوہ تلگو اور تمل میں بھی ریلیز کی جائے گی۔