‘پی ایم نریندر مودی’ کے فلم سازوں نے نیا پوسٹر جاری کیا

نئی دہلی۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے کی اداکاری والی فلم ‘پی ایم نریندر مودی’ کے فلم سازوں نے بدھ کو فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا۔ فلم کے ڈائریکٹر امنگ کمار بی نے مائکرو بلاگنا سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے بایوپک کا نیا پوسٹر شیئر کیا۔ پوسٹر کا کیپشن ہے 24مئی دیکھیں گے مودی بایوپک’ پی ایم نریندر مودی‘۔ فلم ساز سندیپ سنگھ نے ٹوئٹ کیاان سے محبت کریں یا نفرت کریں’ نظر انداز کرنے کا سوال ہی نہیں۔ پی ایم نریندر مودی۔ یہ نیا پوسٹر ہے ۔ جے ہند۔ وویک اوبرائے نے بھی نیا پوسٹر شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیاپی ایم نریندر مودی’ دیکھیں گے مودی بایوپک۔پی ایم نریندر مودی 24مئی کو۔’پی ایم نریندر مودی’ میں وزیر اعظم مودی کی زندگی پر مبنی اس فلم میں وویک اوبرائے کا لیڈر رول ہے ۔ اس کے علاوہ وہ فلم کے معاون کہانی کار بھی ہیں۔ فلم میں مسٹر مودی کی بچپن سے لے کر وزیر اعظم بننے تک کے سفر کو فلمایا گیا۔ وویک کے علاوہ اس میں بومن یرانی اور زرینہ وہاب نے بھی اہم رول ادا کئے ہیں۔