پی ایس ایل وی ۔ C42 داغنے کیلئے الٹی گنتی کا آغاز

چینائی ۔ /15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرہ ارض کے مشاہدات کیلئے سری ہری کوٹہ خلائی بندرگاہ سے کل پی ایس ایل وی کے ذریعہ دو سیٹلائیٹس داغنے کیلئے 33 گھنٹوں کی الٹی گنتی آج دوپہر 1.08 بجے شروع ہوگئی ۔ ہندوستانی ادارہ برائے خلائی تحقیق (اسرو) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرو نے پی ایس ایل وی کے ذریعہ کل اتوار کو 10.07 بجے دن مجموعی طور پر 800 کیلو وزن کے دو سیٹلائیٹس نواسار اور SI-4 کو بیک وقت خلاء میں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔