پیاز پیش کئے جانے کے بعد امریکی ہوٹل میں لڑائی کرنے والا شخص گرفتار

واشنگٹن: پیاز کے ساتھ کھانے سربراہ کئے جانے کرنے پر امریکی ہوٹل میں جھگڑا کرنے والے ایک ہندوستانی نژاد شخص کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔

برہمی کے عالم نے مذکورہ شخص نے ہوٹل کے عملے کو گولی سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ پولیس نے 43سال کے یوبا راج شرما کو ال انڈین ریسٹورنٹ میں پیش ائے واقعہ کے ضمن میں گرفتار کرتے ہوئے اس پر دہشت گرد دھمکی ‘ نازیبا برتاؤ‘ عوامی مقامات پر بیہودگی کے دفعات عائد کئے۔

ڈی سی کی خبر کے مطابق بحث اس وقت شرو ع ہوئے جب ان کے کھانے کیساتھ پیاز بھی سربراہ کی گئی۔

ریسٹورنٹ کے مالک رویندر سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ دوسرے دن وہ نشہ کی حالت میں لڑائی کرنے کے لئے واپس آیا۔مجرمانے شکایت کے مطابق شرما اس وقت بہت زیادہ نشہ کی حالت میں تھا جب پولیس اپنی پٹرول کارمیں اسے بیٹھانے کی کوشش کررہی تھی۔

مالک نے پولیس سے کہاکہ وہ ہفتے میں دو بار ہوٹل میں آتا ہے اور جب اس نے لڑائی شروع کی اسوقت و ہ نشہ کی حالت میں تھا۔شکایت کے مطابق شرما نے مالک سے کہاکہ ’’ وہ اسے گولی مارنے جارہا ہے‘‘ مالک نے دیکھا کہ شرما کچھ حرکت کررہا ہے’’ ایک حرکت جو اس کے پتلون میں بندوق تھی‘‘۔

مالک نہیں چاہتا تھا کہ اس واقعہ کی پولیس میں شکایت کرے مگر جب شرما ’’ ریسٹورنٹ کے باہر مسلسل چلارہا تھا ‘‘ اور پولیس کیا کہہ رہی ہے اس کو نذر انداز کررہا تھا‘ تو اس نے اپنا ذہن تبدیل کرلیا اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔

شکایت کے مطابق شرما کافی نشہ میں تھا اور پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ’’ بیہودہ باتیں کررہا تھا‘‘ اور ایک بات جو اس نے پولیس افیسر سے کہی وہ تھی کہ’’ وہ اسٹاف سے اسلئے جھگڑا کررہا ہے کیونکہ انہوں نے اس کے کھانے میں پیاز رکھ دی‘‘