پہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا۔ 

پرینکا چترویدی کی شیو سینا میں شمولیت۔ ادھوے ٹھاکرے نے کیا استقبال

نئی دہلی-کانگریس ترجمان کے عہدے سے استعفی دینے والی پرینکا چترویدی جمعہ کو شیوسینا میں شامل ہوگئیں۔شیوسینا ہیڈکوارٹر ماتوشری میں منعقد پریس کانفرنس میں پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں چترویدی نے شیوسینا میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ٹھاکرے نے  چترویدی کے شیوسینا میں شامل ہونے کا استقبال کیا اور انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔م چترویدی نے اس موقع پر کہا کہ شیوسینا نے خاندان کے رکن کے طور پر جتنے احترام کے ساتھ انہیں جوڑا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا،‘‘ممبئی میری جائے پیدائش ہی نہیں میدان عمل بھی ہے ۔’’

چترویدی نے جمعہ کو کانگریس صدر راہل گاندھی کو خط لکھ کر بیتے کچھ دنوں میں ان کے ساتھ برا برتاؤ کئے جانے اور ایسا کرنے والوں کو قیادت کی جانب سے تحفظ فراہم کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی کے سبھی عہدوں اور رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔

وہ کانگریس کی ترجمان ہونے کے علاوہ محکمہ مواصلات کی کنوینر کے عہدے پر بھی فائز تھیںآل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ترجمان اور پارٹی کے محکمہ مواصلات کی کنوینر پرینکا چترویدی نے گزشتہ کچھ دنوں مین ان کے ساتھ برابرتاؤ کئے جانے اور ایسا کرنے والوں کو اعلی قیادت کے تحفظ دینے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی کے سبھی عہدوں اور رکنیت سے استعفی دے دیا ہے ۔

پرینکا چترویدی نے پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو اپنا استعفی بھیج دیاہے ۔