پھیلائے ہوئے گوشہ دامن تجسس۔ سائنس محمد ؐ کا پتہ پوچھ رہی ہے۔ ویڈیو

چودہ سوسال قبل پیغمبر اسلام آقا دوجہاں ‘ احمد مجتبیٰ محمد مصطفےٰﷺ نے ہمیں نظام زندگی کے وہ تمام طریقے سیکھادئے ہیں جس پر آج سائنس اپنی ریسرچ کے دعوے ٹھوک رہی ہے۔

اللہ کے رسول مقبول ؐنے حالت نیند میں سونے کے آداب بھی ہمیں سیکھائے ہیں اور بتایاہے کہ زمین پر پیٹ لگاکر سونے کی اللہ تعالی نے سختی سے ممانعت کی ہے اور یہ غیراسلامی طریقہ ہے ۔

آج کے جدیددور میں جہاں سائنس تیزی کے ساتھ ترقی کررہی ہے اور تحقیق کے وسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے مگر چودہ سوسال بعد آج سائنس اس بات کودہرا رہی ہے کہ پیٹ کے بل سونے سے ریڈھ کی ہڈی کا مرض‘ اسپائنل کاڈس‘ سیلپ ڈسک جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں ۔

اس کے علاوہ ایک ریسرچ کے مطابق دنیابھر میں نوزائید بچوں کی اموات میں اکثریت ان بچوں کی ہے جو پیٹ کے بل سوتے ہیں۔

پیش ہے یہ ویڈیو جس میں اسبات کاخلاصہ کیاگیا ہے جس کو دیکھنے کے بعد یہ شعر زبان سے خود بہ خود ادا ہوجاتا ہے کہ
پھیلائے ہوئے گوشہ دامن تجسس ۔ سائنس محمد کا پتہ پوچھ رہی ہے