پھر ایک مرتبہ گاؤ رکشکوں کا تشدد: مدھیہ پردیش حکومت نے تحقیقات کا حکم دیا ‘ انصاف کا بھروسہ بھی دلایا

امرکانٹاک:گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں ایک شخص کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈو منظرعام پر آنے کے ایک روزبعد ریاست کے وزیرداخلہ بھوپیندر سنگھ نے پیرکے روز کہاکہ اس ضمن میں انہوں نے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اس کیس میں یقینی طور پر انصاف کیاجائے گا۔مدھیہ پردیش کے وزیر نے کہاکہ ایک بار جب خاطی گرفتا ر ہوجائیں گے تو متعدد مرتبہ ان کو کئی سزاء دی جائے گی۔

سنگھ نے کہاکہ ’’ یہ سنجیدہ واقعہ ہے۔ جب مجھے اس واقعہ کی اطلاع ملی اسی وقت میں نے تحقیقات کاحکم دیدیا۔ ایک مرتبہ جب تحقیقات کے بعد رپورٹ تیار ہوجائے گی ‘ ہم خاطیوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اور انصاف کیاجائے گا‘‘۔

گاؤ رکشکوں نے مدھیہ پردیش کے اوجین میں گاؤ کو نقصان پہنچے کے شبہ میں ایک شخص کو بری طرح پیٹا تھا۔ مذکورہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش کیاجب ایک گروپ خود کو ’گاؤ رکشک‘ ظاہر کرتے ہوئے اس پر گائے کو پیٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بری طرح پیٹا تھا۔

متاثرشخص اس مارپیٹ میں بری طرح زخمی ہوگیا تھا جس کو قریب کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیا۔اسی طرح کا ایک ویڈیو وائیر ل ہونے کے بعد پولیس نے ایک شرپسندوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا۔

اس ضمن میں اب تک چار کی گرفتاری عمل میں ائی ہے جبکہ ایک مفرور بتایا جارہا ہے۔