پچیس کیلومیٹر کا راستہ دودن میں طئے کرکے ایم وی ایم پہچائیں گئیں۔ووٹنگ مشینوں سے مبینہ چھیڑ چھاڑ‘ لاپروا افیسر معطل

مدھیہ پردیش میں ریزرومشینوں ا ور اسٹرانگ روم پر مشتبہ سرگرمیوں پر کانگریس نے بی جے پی پر حملہ بولا ‘ نائب تحصلید ار معطل ‘ جیوترا ادتیہ سندھیا نے اسے بڑی سازش قراردیا۔ الیکشن کمیشن سے جانچ کا مطالبہ

بھوپال۔ تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود اس طرح کے واقعات سامنے آتے ہیں جس سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر عوام کا بھروسہ ٹوٹنے لگتا ہے ۔

تازہ واقعات مدھیہ پردیش کے ہیں جہاں کانگریس سمیت ریست میں اپوزیشن پارٹیوں نے الکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم) کے تعلق سے ایک بار پھر بی جے پی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔

دراصل مدھیہ پردیش میں پولنگ کے 48گھنٹے کے بعد ریزرو ای وی ایم کو ساگر میں واقع ہیڈکوارٹر پہنچے پر ہفتہ کو یہاں کے اسٹرانگ روم میں دوگھنٹے سے زیادہ وقت کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بند ہوگئے۔اس پر کانگریس اور دوسری پارٹیوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔

اس بارے میں ایم پی کے چیف الیکشن افیسر کانتاراؤ نے بھی صفائی دی۔ انہو ں نے ٹوئٹ کرکے رائے دہندگان کو بھروسہ دلانے کی کوشش کی کہ سبھی ای وی ایم محفوظ اور مہر بند ہیں۔ دوسری جانب ای وی ایم پہنچنے میں تاخیر کی وجہ سے ساگر کے ایک نائب تحصلیدار کو معطل کردیاگیاہے۔

قابل ذکر ہے کہ کھرئی سے ساگر 37ریزرو ای وی ایم پہنچانے کے لئے پچیس کیلومیٹر کا راستہ طئے کرنے میں ایک اسکول بس سمیت دوگاڑیاں کو دودن کا وقت لگ گیا۔اسکول بس پر کوئی رجسٹریشن نمبر نہیں تھا۔ کھرئی میں وزیر داخلہ بھوپندر سنگھ کو سخت ٹکر دے رہے کانگریس امیدوار ارون ادوے دوبے نے کہاکہ ای وی ایم مشین پہنچانے میں تاخیر او ررجسٹریشن کے بغیر نمبرکی گاڑی کے استعمال پر شک پیدا ہوتا ہے۔

انہو ں نے بی جے پی پر غلط طریقوں کا استعمال کرنے کا الزام عائد کیا اور جانچ کا مطالبہ کیا۔ ساگر کے ضلع کلکٹر آلوک سنگھ نے بتایا کہ ای وی ایم پہنچانے میں تاخیر کے بعد ان سے رپورٹ جمع کرنے کے لئے کیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ نائب تحصلیدار کو واقعہ کے بارے میں کہا کہ تھوڑے سے وقت کے لئے ایسا ہوا تھا لیکن اسے فوری طور پر درست کر دیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ صرف ڈسپلے بند ہوا تھا۔ کیمرے چل رہے تھے او رسیاس جماعتوں کے نمائندوں کو ریکارڈنگ دیکھائی بھی گئی ۔

انہو ں نے بتایا کہ کیمرے سے ایک انورٹر کو بھی جوڑ دیاگیا۔ درایں اثناء کانگریس کا رکنوں نے کھر گون ضلع کے ہیڈکوارٹرپر احتجاج او ردھرنا ومظاہرہ کیا۔

ان کا الزام تھا کہ خراب ووٹنگ مشینوں صحیح مشینوں کے ساتھ ملا کر رکھ دی گئی ہیں