پچاس سال میں پہلی مرتبہ گوداوری خشک ہوگئی

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : دریائے گوداوری خشک ہوگئی ۔ گذشتہ نصف صدی میں پہلی مربہ گوداوری خشک ہوئی ہے ۔ تلنگانہ کے لیے یہ اہم آبی ذریعہ تھا اس کے خشک ہونے سے پورے علاقہ کی معیشت پر منفی اثرات پڑیں گے ۔ یہ دریا شروع میں نظام آباد میں داخل ہوتی اور عادل آباد سے گذرتے ہوئے تلنگانہ کے دوسرے اضلاع کو سیراب کیا کرتی تھی ۔ جس کے نتیجہ میں پورے علاقہ میں خوشحالی ہوتی ۔ محکمہ آبپاشی کے ماہرین نے کہا کہ پچاس برس میں پہلی مرتبہ گوداوری خشک ہوئی ہے ۔ آبگیر علاقوں میں بارش کی کمی اور طویل خشک موسم کی وجہ سے دریا خشک ہوگئی ہے ۔ اب لوگ گاڑیوں میں خشک دریا کے راستے سے دوسری طرف جارہے ہیں ۔ اب آر ٹی سی بسیں بھی خشک ہوئے راستے سے جگتیال سے کڈم جارہی ہیں ۔ بسرا اور گوڈیم کے مابین کھیتی باڑی اب ماضی کی بات ہوگئی ہے ۔ یاتریوں کے لیے ڈبکی لگانے بھی پانی نہیں ہے ۔ اگر آنے والے موسم برسات میں بھی بارش نہ ہوئی تو معیشت مزید برباد ہوگی ۔۔