پٹنہ جیل سے قیدی ماؤسٹوں کے فرار کی ناکام کوشش

پٹنہ ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو ماؤسٹوں نے جو پٹنہ جیل میں قید تھے، فرار کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے قید خانہ کی ویان کے اندر ایک دیسی ساختہ بم سے دھماکہ کیا۔انہیں اس ویان کے ذریعہ عدالت منتقل کیا جارہا تھا۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ سکندر اور سونی دونوں نکسلائیٹ تنظیم ای ایل ایف ٹی کے ارکان تھے اور بیور سنٹرل جیل میں دیگر نکسلائیٹس کے ساتھ قید تھے۔