پٹلم میں تین گھنٹے برقی سربراہی مسدود

پٹلم۔/31مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم تھانگر روڈ نیتا جی نگر کے محلہ میں سامان سے لدی ایک لاری الکٹرک پول سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے پول کے تارگر گئے۔ اے پی ٹرانسکو کے اے ای مسٹر راجیشور کو فون کے ذریعہ اطلاع ملنے پر انہوں نے لائن انسپکٹر مسٹر گنگادھر، لائن مین سدرشن، لائن مین شیکھر اور ہیلپرس کو طلب کرکے تین گھنٹے میں درست کرکے برقی سربراہی کو بحال کیا۔