پوٹین نے کہاکہ’’ نہ تو میں اس کی دولہن اور نہ تو دولھاہوں‘‘

واشنگٹن۔ امریکی میڈیا کے مطابق چین میں بی آر ائی سی ایس سمیت کے اختتام کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے متعلق رائے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں روسی صدر ولاد میر پوٹین مسلئے کو یہ کہتے ہوئے نظر انداز کردیا کہ ٹرمپ’’ میری دولہن نہیں ہے‘‘۔

زنہو کی نیوز کو واشنگٹن پوسٹ نے کچھ اس طرح شائع کیا ہے کہ زیان میں منعقدہ سال2017کی بی آر ائی سی ایس کے اختتام م دوران ٹرمپ سے پوٹن کی ناراضگی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پوٹن نے کہاکہ ’’ میں ان کی دولہن یا پھر دولہا نہیں ہوں‘‘۔

سوال کو’’ احمقانہ‘‘ قراردیتے ہوئے پوٹن نے کہاکہ وہ اور ٹرمپ حکومت کے لئے کام کررہے ہیں اور ملکی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان میں سفارتی تعلقات کے اندر ائی تبدیلی کے پیش نظر ایک دوسرے نے سفارتی جائیدادوں کو بند کردیا ہے‘ پوٹن نے کہاکہ روس کی خارجی وزارت نے امریکہ کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔

امریکی صدراتی انتخابات میں روسی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ٹرمپ کی مدد کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پوٹن نے کہاکہ ’’ یہ امریکی کا اندرونی سیاسی مسئلہ ہے اس سے روس کا کوئی لینا دینا نہیں‘‘