پونے میں مسلم ریزرویشن کے لئے لائحہ عمل تیار

مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزرویشن کے لئے 9ستمبر کو خاموش مورچہ کا انعقاد کیاجائے گا۔ کل جماعتی تنظیم کا فیصلہ
پونے۔ مسلمان آپسی اختلافات ‘ انا او ررنجش کو بھول کر قوم کی فلاح وبہبود کے مقصد کو سامنے رکھ کر مراٹھا ‘ دلت پسماندہ طبقات کوساتھ لے کر مورچے میں شرکت کریں۔

ایسی اپیل کارپوریٹر رشید شیخ نے کی جبکہ مورچہ بنانے کی ہدایت سابق کارپوریٹر لکشمن آرڈے نے کی ۔مسلمانو ں کو پانچ فیصد تحفظات بحال کیاجائے ‘ اس مطالبہ کو لے کر 9ستمبر کو ایک خاموش مورچہ کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے ۔

مسلم مک مہامورچہ سمنوئے سمیتی کے تحت تمام سیاسی پارٹیوں ‘ سماجی تنظیموں اور سماجی خدمت گار کی شمولیت والی اس سمیتی نے گذشتہ کل رات بھوانی پیٹھ کے جنرل ارون کمار ویدھیہ اسٹیڈیم میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا‘ جس میں مورچے کی تیاری نظم وضبط اور لائحہ عمل پر تفصیلی معلومات سمیتی کے ذمہ داران نے دی

۔ ساتھ ہی مورچے کے متعلق اپنے خیالات وتجاویزپیش کرنے کا موقع بھی حاضرین کودیا گیا

تقریب میں مسلمانوں کے علاوہ دلت ‘ سکھ ‘ عیسائی مذہب کے نمائندوں کے علاوہ سنبھاجی برگریڈ ‘ آر پی ائی یوتھ مورچہ جیسی تنظیموں کے نمائندے نے شرکت کرتے ہوئے مسلم تحفظات کا مطالبہ کرنے کے لئے خاموش مورچہ نکالا جارہا ہے‘

اس میں کسی قسم کے نعرے بازی ‘ شوروغل نہ کرنے او رمورچے میں غیرمتوقع واقعات او رمشتبہ افراد پر نظر رکھنے کے لئے والینٹرس کو ہدایتیں دی جارہی ہیں۔

مورچے میں تقریبا پانچ سے ساتھ لاکھ لوگوں کو بلانے کا عزم ہے۔ اس لئے واٹس ایپ نمبر جاری کیاگیا ہے ۔ اس کے ذریعہ رابطہ کرنے کی گذارش سمیتی کے ذمہ داران نے کی ۔