پولیس کی گاڑی نے گائے کو بچانے کی چکر میں عورت کو ماردیا

بلرام پور( اترپردیش):پولیس نے کہاکہ گائے کو بچانے کی کوشش میں ایک پولیس جیپ ڈرائیور کی ٹکر سے خاتون موقع پر ہی فوت ہوگئی جبکہ مذکورہ خاتون کے گرانڈ چلڈرن بری طرح زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ علاقے کے ہاریہ ٹاؤن شپ میں پیش آیا جب اوشا دیوی جس کی عمر60سال بتائی جارہی ہے دیگر کے ہمراہ سڑک پر سے گذر رہی تھی۔

پولیس کی ڈائیل 100جیب کا ڈرائیور گائے کوبچانے کی چکر میں بے قابو ہوگیا۔

پولیس نے کہاکہ اوشا دیوی کی موقع پر ہی موت واقعہ ہوگئی جبکہ تین لوگ جس میں ان کے دو پوتیاں شامل ہیں جن کی عمر دو اورچار سال بتائی جارہی ہے زخمی ہوگئے‘ جنھیں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کیاگیا۔گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے