پولیس عہدیداروں کو ہاٹ اسپاٹ نشاندہی کرنے کی ہدایت: کمشنر سٹی پولیس

حیدرآباد 30 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے حیدرآباد کے تمام پولیس عہدیداروں سے ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کیا۔ اس کانفرنس میں ہر پولیس اسٹیشن حدود میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کریں جہاں پر جرائم اور حادثات پیش آتے ہیں۔ اس کانفرنس میں عوام سے گزشتہ چھ ماہ کا ردعمل بھی حاصل کیا گیا جس کی بنیاد پولیس اسٹیشنس اور پولیس عہدیداروں کی گریڈنگ کی گئی۔ ہر پولیس اسٹیشن میں کام کے کلچر کو بہتر بنانے کے لئے کمشنر پولیس نے تمام پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی اور شہریان کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے کی ہدایت دی۔ پولیس بیٹ ڈیوٹی کے علاوہ درخواستیں موصول کرنا، تحقیقات، کورٹ کا کام، ریکارڈ رکھنے اپ ڈیٹ رکھنے کا حکم دیا۔