پولیس سے مدبھیڑ میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے14کارکنوں کو حراست میں لیاہے۔

اگرہ( اترپردیش) آگرہ کے فتح پور سیکری میں واقع صدربازار پولیس اسٹیشن پولیس سے مدبھیڑ کے بعدپیش ائے تشدد میں دائیں بازو تنظیمیں بجرنگ دل اور وشواہندوپریشد( وی ایچ پی )تقریبا14کارکنوں کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔

قبل ازی پولیس سے مدبھیڑ کے بعد مذکورہ ملزمین کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کیا تھا۔

اپنے پانچ کارکنو ں کو پولیس تحویل سے چھوڑانے کے لئے دائیں بازو کے کارکنوں نے پولیس اسٹیشن پر ہی حملہ کردیاتھا۔اس واقعہ میں ہجوم نے ایک پولیس افیسر کو اپنا نشانہ بنایا اور اس کی گاڑی بھی نذر آتش کردی۔

بجرنگ دل کارکنوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن کے گھیراؤ کے دوران پانچ لوگوں کو حراست میں لیاتھاوہ چاہتے تھے کہ کچھ اور لوگوں پر ایف ائی آر درج کیاجائے جن کا تعلق اقلیتی طبقے سے ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ احتجاجیوں نے ایک سینئر پولیس افیسر کے ساتھ بدسلوکی کی تھی جس کے بعد پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے ہلکا لاٹھی چارج کیا۔

بعدازاں پانچ لوگوں کو پکڑ کر صدر بازار پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔