پورلیا میں جس بی جے پی کارکن کی نعش پیڑ سے لٹکی ملی تھی اس نے خودکشی کی ہے۔ پولیس

مغربی بنگال۔ بی جے پی نے برسراقتدار ترنمول کانگریس کو اس کے پارٹی کارکنوں کے مغربی بنگال میں قتل کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے مذکورہ واقعات کی سی بی ائی تحقیقات کامطالبہ کیاتھا۔

مغربی بنگال کے ضلع پورلیا میں واقع بالرامپور میں ہفتہ کے روزبی جے پی کے جس کارکن کی نعش پیڑ سے لٹکی ملی تھی اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے خودکشی کی تھی اور اس بات کی جانکاری اتوار کے روز پولیس نے دی ہے۔

پورلیا کے نئی پولیس سربراہ آکاش مگاہیرا کے بیان کو نیوز ایجنسی اے این ائی نے کچھ اس طرح پیش کیا ہے کہ ’’ ہمیں پوسٹ مارٹم رپورٹ ملی ہے جس میں موت کی وجہہ خودکشی بتائی گئی ہے ۔ ہم اس ضمن میں رسمی کاروائی کررہے ہیں ۔

دوسرا کیس بھی ( ترولچن مہاتو) کی تحقیقات بھی صحیح سمت جارہی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس کو سی ائی ڈی کے حوالے کردیا ہے‘‘۔

دوبی جے پی ورکرس دولال کمار اور ترولچن مہانتو کی غیر یقینی حالات میں اندرون تین یوم ہوئی موت کے پیش نظر ضلع ایس پی کے تبادلے کے بعد مگاہیرا نے یہاں کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

بی جے پی نے برسراقتدار ترنمول کانگریس کو ان اموات کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے سی بی ائی جانچ کا مطالبہ کیاتھا۔ مذکورہ مبینہ قتل کے خلاف احتجاج کے لئے بی جے پی کی جانب سے بلائے گئے بارہ گھنٹوں کے بعد کی وجہہ سے ضلع پورلیا میں معمولی کے حالات متاثر رہے ۔

جمعہ کے روز سے لاپتہ دلال کمار کی نعش بالرام پور کے ایک کھنبے سے لٹکی ملی ۔ کمار کے بھائی نے کہاکہ ہے کہ 30مئی کے روز نامعلوم لوگوں نے متوفی کے ساتھ روابط کے سبب اس کومارنے کی دھمکی دی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ ’’ کمار کو مئی30کے روز موٹر سیکل سوار لوگوں نے دھمکی دی تھی۔ ان لوگوں نے اس سے پوچھا تھا کہ وہ کس پارٹی کے لئے کام کرتا ہے ‘ جب اس نے جواب دیا کہ بی جے پی کے لئے تو ان لوگوں نے کمار کو مارنے کی دھمکی دی تھی‘‘۔

ترنمول کانگریس نے دوبی جے پی کارکنوں کے قتل کے پس پردہ ان کی پارٹی کے ہاتھ ہونے سے صاف انکار کیاہے۔

ٹی ایم سی نے کہاکہ ترلوچن مہاتوں کی موت بجرنگ دل او ربی جے پی کارکنوں کے درمیان ہوئے جھگڑے کے دوران گرنے سے ہوئی ہے۔

اس خبر کے ساتھ ممتاز صحافی راج دیب سردیسائی نے ایک ٹوئٹ کرکے پوچھا ہے کہ کیا’’مغربی بنگال کے بی جے پی کارکنوں کی موت کا سبب پوسٹ مارٹم میں خودکشی بتایاگیا ہے۔

پھر پچھلے کچھ دنوں سے سے چل رہے ہنگامی کے متعلق کیاکہیں گے؟اگلے تماشہ کیاہوگا؟ایک آدمی مرتا ہے تو پوسٹ مارٹم سے قبل ہی اس کی موت پر سیاست شروع ہوجاتی ہے۔