پلگھار کے کسانوں نے بلٹ ٹرین پراجکٹ کے خلاف کیااحتجاج

پلگھار۔جب وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے جاپان کے ہم منصب شینزو ابے آج یہاں احمد آباد ۔ ممبئی بلٹ ٹرین پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھ رہے تھے ‘ اسی وقت ضلع پلگھار میں بوائسار کے کسانوں کے ایک گروپ مذکورہ پراجکٹ کے پیش نظر اپنی زمین چھن جانے کے ڈر سے احتجاج کررہاتھا۔بوائسر ریلوے اسٹیشن کے باہر احتجاج کررہے کسانوں نے کہاکہ اگر پراجکٹ کے لئے ان کی زمین چھیننے کاکام کیاجائے گاتووہ تباہ ہوجائیں گے۔

احتجاج کے دوران جس کو مشترکہ طور پر شیٹکاری سنگرشھا سمیتی اور ادویسی ایکتا پریشد نے منظم کیاتھانے پراجکٹ کے خلاف نہ صرف نعرے لگائے بلکہ سیاہ جھنڈوں کے ساتھ احتجاج بھی کیا۔احتجاج میں شامل بھومی سینا کے کالورام ڈونڈھاڈے نے کہاکہ’’ یہاں پر زیادہ تر چھوٹے کسان ہیں‘ اگر ان کی اراضی پراجکٹ کے لئے چھینی جائے گی تو وہ تباہ ہوجائیں گے‘‘۔

کسانوں کا الزام ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت نے مذکورہ پراجکٹ کے لئے کسانوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ ڈی ایس پی منجو ناتھ شینگھے نے کہاکہ’’ یہ ایک خاموش احتجاج تھا اس کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا‘‘۔جب پلگھار ضصلع کلکٹر پرشانت نر ناورے سے رابطہ قائم کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ احتجاج پرامن طریقے سے کیاگیا ۔

جمعرات کی صبح مودی اور ابے نے بلٹ ٹرین پراجکٹ کی شروعات عمل میں لائی۔ مودی نے پراجکٹ کی لاگت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 1.10لاکھ کروڑاس پر خرچ ائیں گے اور اس سے مذکورہ دوشہروں کے درمیان کی مسافت سات گھنٹوں سے گھٹ کردوگھنٹے ہوجائے گی اور یہ ’’جاپان کی جانب سے انڈیاکے کویہ ایک بڑا تحفہ ہے‘‘.