پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد دہرادون کے دو کالجوں نے کہا، کشمیریوں کو نہیں دیں گے داخلہ

پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی مبینہ حمایت کرنے کیلئے ملک کے تمام شہروں میں کئی کشمیریوں کے خلاف غداری کا معاملہ درج کئے جانے کے درمیان دہرادون کے دو کالجوں نے وادی کے طلبا کو داخلہ نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں یہاں کے طلبا کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کے بعد دہشت کے ماحول میں ہیں۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کو ریاست سے باہر رہ رہے طلبہ سے افواہوں پر دھیان نہیں دینے اور اپنے متعلقہ مقامات پر رہنے کی کوشش کرنے کو کہا ہے۔ دہرادون کے الپائن کالج آف مینجمینٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور بابا فرید انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے آئندہ تعلیمی سیشن سے کسی بھی کشمیری طلبا کا داخلہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں کالج کے سینئر افسران نے طلبا تنظیموں کے ساتھ شیئر کئے گئے الگ۔الگ خط مں اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ طلبا تنظیم حملے کے بعد تمام کشمیری طلبا کو نکالنے کی مانگ کر رہی ہے۔ اتراکھنڈ کی راجدھانی میں کچھ کشpulمیری نوجوانوں نے الزام لگایا تھا کہ پلوامہ کے حادثے کے بعد انہیں پریشان کیا جارہا ہے اور حملے کے ڈر سے ان کے مکان مالکوں نے مکان خالی کرنے کو کہا ہے۔