پلازما کیا ہے ؟ یہ کیسے بنتا ہے اور کہاں پایا جاتا ہے ؟

بچو! Plasma مادے کی چار قسموں میں سے ایک ہے۔ باقی تین ٹھوس، مائع اور گیاس ہیں۔ پلازما کی خصوصیات باقی تین قسم کے مادوں کی خصوصیات سے مختلف ہیں۔ پلازما گیاس کو گرم کرنے یا اس پر طاقتور برقی مقناطیسی میدان نازل کرکے بنایا جاسکتا ہے۔ طاقتور برقی مقناطیسی میدان لیزر یا مائیکرو ویو جنریٹر کی مدد سے تیار کرسکتے ہیں۔
اس طریقہ سے الیکٹرونز کی تعداد میں کمی بیشی ہوتی ہے اور منفی یا مثبت چارج ذرے جنہیں IONS کہتے ہیں، وہ تخلیق ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سالماتی جوڑ (Molecular Bonds) الگ الگ ہوجاتے ہیں۔ گیاس کی طرح اس کی کوئی خاص شکل نہیں ہوتی جس برتن میں گیاس ہوتی ہے، اس کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ گیاس کے برعکس اس میں برقی مقناطیسی میدان کے عمل سے باریک دھاگے جیسے Filament، بیم (Beam) اور دوہری تہیں (Double Layers) تشکیل دی جاسکتی ہیں۔  Plasma کائنات میں پائے جانے والے مادے میں سب سے زیادہ ہے۔ سورج جیسے ستاروں اور کہکشاؤں کے مابین۔ پلازما کی ایک عمومی شکل زمین پر (Neonsigns) کی صورت میں دیکھی جاسکتی ہے۔ پلازما میں عام طور پر چارج صفر کے قریب ہوتا ہے اور اس کو ڈھیلے IONS کا ایک نیوٹرل (Neutral) واسطہ گنا گیا ہے۔ یہ IONS جب حرکت کرتے ہیں تو یہ بجلی کی رو اور مقناطیسی میدان پیدا کرتے ہیں۔ اس طرح یہ IONS ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں۔ مصنوعی طور پر پیدا کئے گئے پلازما کی مثالوں میں پلازما TV سکرینز، ٹیوب لائٹ، نیون سائن، اوزون جنریٹر الیکٹرک ARC، ARC ویلڈنگ، ARC لیمپ، پلازما بال یا پلازما Sphere یا پلازمہ Static – Globe Electric پارک وغیرہ وغیرہ۔