پرینکا گاندھی سے کانگریس کی امیدیں وابستہ’یہ اندرا گاندھی کی واپسی جیسا ہے‘۔

پرینکا گاندھی نے اپنے سیاسی کیریر کی شروعات پیر کے روز لکھنو میں ایک روڈ شو سے کی جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے

لکھنو۔مجوزہ لوک سبھا الیکشن جس کے متعلق توقع ہے کہ مئی میں منعقد ہونگے ملک کی سب سے اہم ریاست سے پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کے روز اپنے سیاسی کیریر کی شروعات ایک روڈ شو سے کی جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔

کانگریس صدر راہول گاندھی نے اپنی چھوٹی بہن کو پارٹی کا جنرل سکریٹری بناکر سب سے کو حیران کردیاتھا۔ انہیں اترپردیش کا چہرہ کے طور پر بھی پیش کیاگیا ہے یہ وہ ریاست ہے جہا ں سے سب سے زیادہ قانون سازپارلیمنٹ جاتے ہیں اور فی الحال یہ ریاست بی جے پی کے قبضے میں ہے۔

پچھلے ایک سال میں ریاست کے اندر بی جے پی کو ہوئی شکست اور کمزور معیشت کی وجہہ سے لوگوں میں پیدا ہوئی ناراضگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانگریس ریاست اترپردیش میں مزید تیزی کے ساتھ خود کو پیش کررہی ہے۔

مذکورہ 47سالہ پرینکا جو عام طور پر اپنے پہلے نام سے سرخیاں بٹورتی ہیں ‘ ان کا اپنی دادی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی سے کافی شبہات ملتی ہے‘ اور وہ رائے دہندوں کو متاثرکرنے والی مقرر کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں۔

کانگریس کے ایک 45سالہ حامی فضیل احمد خان نے کہاکہ ’’ ایسا لگ رہا ہے اندرا گاندھی کی واپسی ہوگئی ہے‘ریاست کے کسان چاہتے ہیں کہ راہول گاندھی وزیراعظم بنے اور پرینکا گاندھی چیف منسٹر‘‘۔

اندرا گاندھی کو ’’ ائیرن لیڈی‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا جنھوں نے 1975میں دوسال کے لئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ریاست کی درالحکومت لکھنو کی سڑکوں پر پرینکا کے پوسٹر لگائے گے تھے‘ اپنے بھائی کے ساتھ ائیر پورٹ آمد کے ساتھ ہی نعرے اور ڈھول تاشے بجنا شروع ہوگئے۔

بعدازاں دیگر قائدین کے ہمراہ دونوں بھائی بہن بس کی چھت پر چڑھ کر بیس کیلومیٹر کا روڈ شوبھی کیا۔کانگریس کے اعلی قائدین کو امید ہے کہ پرینکا کے سیاست میں داخلہ سے اترپردیش بھر میں کانگریس کا موقع بڑھے گا‘ یہ وہ ریاست ہے جو شدید زراعی بحران کا شکار ہے220ملین لوگو ں کی آبادی والی اس ریاست میں 2014کے عام انتخابات میں بی جے پی نے 80میں 73سیٹوں پر یہا ں سے جیت حاصل کی تھی۔

حالانکہ پرینکا نے بھائی او رما ں کے الیکشن میں مدد بھی کی ‘سابق صدر سونیا گاندھی کے اب تک پارٹی کا کوئی اہم عہدے نہیں ہے۔انہوں نے کانگریس کی جانب سے ایک اڈیو مسیج بھی بھیجا جس میں انہوں نے کہاکہ’’ مجھے امید ہے کہ ہم ایک ساتھ ملکر نئی سیاست کی شروعات کریں گے‘‘۔

جب سے پرینکا نے سرگرم سیاست میں داخلہ لیاہے‘ ای ڈی نے ان کے شوہر رابرٹ ووڈرا سے پوچھ تاچھ کرنا شروع کردیا‘ 1.9ملین پاونڈس کے غیر محسوب بیرونی اثاثہ جات کے ضمن میں گھنٹوں پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کے وکیل اور کانگریس کے لوگوں نے ان الزامات کو سیاسی مقصد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔پیر کے روز ٹوئٹر اکاونٹ حاصل کرنے کے فوری بعد پرینکا کے 42ہزارفالورس ہوگئے تھے‘ وہ لکھنو میں تین دن کا قیام کریں گی او رچالیس پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گی۔سال2019کے الیکشن میں کانگریس نے یوپی سے 21سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی جبکہ 2014میں وہ محض دو پر سمٹ کر رہ گئی۔