پرینکا چوپڑا سے کرن جوہر تک بالی ووڈ نے دی ’عید کی مبارکباد‘

نئی دہلی:بالی ووڈ نے اتحاد میں اجتماعیت کی ایک بہترین مثال پیش کی ہے۔یہ لوگ اپنے مداحوں کی ایک عید وتہوار کو بہترین بنانے کی مثال کے طور پر مشہور ہیں۔

پرینکا چوپڑا سے کرن جوہر اور انل کپور تک تمام سوشیل میڈیا کے ذریعہ سارے ملک کو اپنا پیغام ارسال کیا۔

یہاں پر کچھ پیغامات بھی پیش کئے جارہے ہیں

پرینکا چوپڑا’’ ان تمام لوگوں کو مبارکباد جو عید منارہے ہیں۔ یہ سال ہمارے لئے امن ‘ محبت‘ اور ڈھیر ساری خوشیوں کا رہے‘‘

کرن جوہر’’ عید مبارک‘ محبت روشنی اور تمام کے لئے خوشی‘‘

ورون دھون’’ ہر ایک کو عید مبارک‘ پیار‘ امن وروشنی‘‘

انل کپور’’آپ سب کو عید مبارک‘ امید کرتا ہو اس سال جو دعائیں مانگی ہیں وہ تمام آپ کو ملیں‘‘

انوشکا شرما’’آپ تمام پر رب کی مہربانیوں کا سلسلہ جاری رہے۔ آپ تمام کو عید مبارک‘‘
جیکلین فرنانڈیس‘ رندیب ھوڈا‘ عمران ہاشمی‘ انوپم کھیر‘ راج کمار راؤ‘شیلپا شیٹی‘اے آر مرگوداس‘ کئی نے عید کی مبارکباد پیش کی۔