پرینکا چوپڑا او رنیک جونس کی مشترکہ دولت۔

نئی دہلی ۔سال2017میں پرینکا چوپڑا او رنک جوناں کی نیویارک کے گالا میں ملاقا ت ہوئی تھی اور توقع کی جارہی ہے کہ اسی سال کے اخر میں دونو ں ازدواجی زندگی سے منسلک ہوجائیں گے ۔

نیک او رپرینکا نے اب تک اپنی منگنی کی توثیق نہیں کی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ نے جمعہ کے روز اس بات کی خبر د ی ہے کہ ادکارہ پرینکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نیک جوناس نے پچھلے ہفتہ منگنی کی ہے اور اس ما ہ کے آخر میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

فلم بھارت کو چھوڑنے کے متعلق پرینکا کے فیصلے کو اسی تناظر میں دیکھا جارہا ہے‘ بالخصوص ڈائرکٹر علی عباس ظفر کے اس ٹوئٹ کے بعد جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ’’ بہت ہی خاص وجہہ سے ‘‘ پرینکا نے فلم چھوڑ دی ہے۔

اپنے پیشہ وارانہ شعبہ میں پرینکا اور جوناس کافی مشہور ہیں اور ان کی نقد کمائی اس کے اسٹار ہونے کی گواہی دیتی ہے۔ فوربس کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی طاقتور ترین عورتوں میں پرینکا کا نمبر97ہے ۔

نومبر2017کی اس رپورٹ میں ان کی سالانہ آمدنی ایک اندازے کے مطابق دس ملین ڈالر( 64کروڑ) ہے جو یکم جون2016سے یکم جون 2017تک درج کی گئی ہے۔

دوسری طرف ڈیلی میل نے نیک جوناس کی کمائی کے متعلق خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی دولت25ملین ڈالر(171کروڑ)ہے۔یہ رپورٹ کچھ ماہ قبل کی ہے۔ مگر ان کی شہریت میں اب تک کوئی کمی نہیں ائی ہے۔ تاہم ان کی نقدی دولت پرینکا کی سالانہ کمائی کے برابر ہے۔

سال2017میں پرینکا او رنیک جوناس نے رالاپ لاورین کے لئے والک کے دوران گالا میں ملاقات کی تھی‘ استقریب کو فیشن کے لئے اسکر قراردیا جاتا ہے۔

وہیں دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہوں کا سلسلہ سال بھر چلتا رہاہے‘ پوری وقت وہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہا کرتے تھے۔