پرنب مکرجی کے فا ونڈیشن کا ہریانہ میں آر ایس ایس سے اشتراک

سیوم سیوک سنگھ جس نے سابق صدرجمہوریہ ہند مکھرجی کوخطاب کے لئے اپنی تقریب میں مدعو کیاتھااب ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی دیکھارہے ہیں۔
نئی دہلی۔پرنب مکھرجی فاونڈیشن کے نام سے تیار کئے گئے تھینک ٹینک کے سلسلہ وار پروگرام کی اجرائی کے موقع پر اتوار کے روز سابق صدر جمہوریہ ہندمکھرجی اور ہریانہ چیف منسٹر منوہر لال کھٹر ایک شہہ نشین پر بیٹھیں گے۔

وہ گرگاؤں کے ہرچند پوراو رنیاگاؤں کا دورہ کریں گے‘ اوروہ تربیتی اور اختراعی گوداموں کے علاوہ واٹر اے ٹی ایم کا نفاذ عمل میں لائیں گے‘ گود لئے ہوئے گاؤں میں جو فاونڈیشن کے پراجکٹ کے نام سے اسمارٹ گرام پراجکٹ کاحصہ ہے۔دونوں گاؤں کے انٹرپرینر اور سرپنچو ں سے بھی وہ ملاقات کریں گے۔دونوں گاؤں میں چیف منسٹر بھی پروگراموں کاحصہ رہیں گے۔

اس بات کی بھی جانکاری ملی ہے کہ مکھرجی نے تقریب میں شرکت کے لئے آر ایس ایس کے پندرہ سینئر او رجونیر ورکرس کو مدعو کیاہے

۔کچھ دن قبل یہ گروپ سابق صدرجمہوریہ کی قیام گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی‘ اس وقت میں فاونڈیشن کی جانب سے ہریانہ کے گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے متعلق کی جانے والی کوششوں سے گروپ کو واقف کروایا۔زمینی سطح کے تمام امور کی انجام دہی کے آر ایس ایس ورکرس نے مدد کا بھروسہ دلایا اور کہاکہ آر ایس ایس کی جدوجہد اور تاریخ پر کافی ٹیبل بک بھی پیش کیاجائے گا۔

آر ایس ایس کے ایک رکن نے اکنامک ٹائمز کو بتایا کہ’’ وہ جو کام کررہے ہیں سماجی کام ہے ہریانہ میںآر ایس ایس کی بڑی موجود گی ہے بالخصوص گرگاؤں میں۔ہم اس کے کام کے لئے ہر ممکن مدد کی جائے گی‘ کیونکہ سنگھ کے لئے ‘ یہ کام کی نوعیت پر منحصر ہے سیاست پر نہیں‘‘۔

مشیر چیف منسٹر راجیو جین نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے کہ لال سابق صدر جمہوریہ کے ساتھ تقریب کا حصہ رہیں گے۔ ایک ایسے وقت میں مکھرجی آر ایس ایس کے ساتھ اسٹیج شیئر کررہے ہیں جب کانگریس صدر راہول گاندھی نے سنگھ کا تقابل اخوان المسلمین سے کیاہے۔اسی سال مارچ میں فاونڈیشن کا قیام عمل میںآیاتھا۔