پداپور میں عرس حضرت ذاکر تقاریب کا پیر سے آغاز

سنگاریڈی ۔ 30 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت صوفی شاہ محمد ذاکر اقبال باشاہ قادری شطاریؒ 13 ویں عرس کی سہ روزہ عرس شریف تقاریب 4 تا 6 مئی احاطہ خانقاہ ذاکر و دارالعلوم انوار ذاکر موضع پدپور منڈل سداسیو پیٹ ضلع میدک میں مولانا صوفی شاہ محمد ذاکر حسن المعروف ذیشان باشاہ قادری شطاری سجادہ نشین درگاہ حضرت صوفی ، صوفی نگر نرمل کی زیرسرپرستی اور مولانا صوفی علی پاشاہ قادری شطاری بانی خانقاہ ذاکر و دارالعلوم انوار ذاکر موضع پدا پور کی زیرنگرانی حسب سابق روایت تزک و احتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوںگی ۔ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کا آغاز 4 مئی بروز پیر بعد نماز ظہر غسل شریف کے ساتھ ہوگا اسی دن بعد نماز مغرب جلوس صندل بمکان صوفی عبدالرشید قادری شطاری واقع محلہ نعل صاحب گڈہ نزد فیضی چوک سنگاریڈی سے برآمد ہوگا ۔ 5 مئی بروز منگل بعد نماز فجر صندل مالی ہوگا بعد نماز ظہر زیارت آثار مبارک بعد نماز مغرب جلسہ فیضان مصطفی و اولیا اللہ منعقد ہوگا جس میں فارغ حفاظ اکرام دارالعلوم انوار ذاکر کی عطائے خلعت و دستاربندی کی جائے گی ۔ بعد نماز عشاء محفل سماع ہوگی اور اوراد غوثیہ اور اصول شطار کتابوں کی رسم اجرائی انجام دی جائیں گی ۔ 6 مئی کو بعد نماز فجر تلاوت کلام پاک محفل قل کے بعد محفل رنگ و بداوا اور تقسیم تبرک کے ساتھ سہ روزہ عرس شریف تقاریب اختتام پذیر ہوگی ۔ صوفی ماجد پاشاہ قادری شطاری جانشین خانقاہ ذاکر اور صوفی محمد فریدالدین قادری شطاری منتظم دارالعلوم انوار ذاکر نے مریدین ، منعقدین اور محبان اولیا اللہ سے عرس تقاریب میں شرکت کی خواہش کی ۔