پاکستان کے مدرسوں میں نوعمر لڑکوں کے ساتھ بدفعلی

پاکستان کے مختلف شہر۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مدرسوں میں نوعمر اور خوبصورت لڑکوں کا جنسی استحصال خود اُن کو پڑھانے والے اُستاد کرتے ہیں اور یہ سلسلہ کسی ایک مدرسہ کا نہیں بلکہ ایسے مدرسوں کا بھی ہے جو مساجد سے ملحقہ ہیں۔ آج 28 سال کے ہوچکے نوجوان نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ جب وہ دس سال کا تھاتو مولانا اُس کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے اور ا ُس کے بعد غسل کرکے فجر کی نماز کی امامت بھی کرتے تھے ۔ آج سوچتا ہوں تو کانپ جاتا ہوں۔ اُس وقت میں مزاحمت کرنے کے موقف میں نہیں تھا لیکن میرے کچھ دیگر دوستوں نے بھی اُن کے ساتھ ہونے والی بدفعلی کا تذکرہ کیا تو اُس کے دل میں اُن علمائے دین اور اماموں کے لئے نفرت پیدا ہوگئی ۔ جب جب اُنھوں نے ہمت کرکے ان واقعات کو منظرعام پر لانے کی کوشش کی تو ہم سے کہا گیا کہ اس موضوع پر اگر زبان بند رکھی جائے تو بہتر ہے کیونکہ پاکستان کے مدرسوں میں ایسے واقعات عام بات ہے ۔ یہ بات مجھے بیحد شرمناک محسوس ہوئی ۔

9 ہزار سے زائد پاکستانی 100 ممالک کی جیلوں میں قید
اسلام آباد ۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وزارتِ خارجہ نے لاہور ہائیکورٹ کو بتایا کہ 9 ہزار 4 سو 76 پاکستانی دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک کی جیلوں میں قید ہیں۔ حکومت نے بیرون ملک قید پاکستانی شہریوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔تاہم قانونی افسر نے عدالت سے کونسلر حفاظتی پالیسی کیلئے مزید وقت طلب کرلیا۔چیف جسٹس نے وزارتِ خارجہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں واقع امریکی جیل (بگرام) میں پاکستانیوں کی موجودگی کی تصدیق کی جائے۔بعد ازاں سماعت 20 جنوری 2018 ء تک کیلئے ملتوی کردی۔