پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کو بتایا شہید‘ جاری کیاڈاک ٹکٹ

چینائی /اسلام آباد۔بھلے ہی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو چھٹی لکھ کر امن کی بات چیت شروع کرنے کی منشاء ظاہر کی ہے‘ مگر ان ہی کے محکمہ ڈاک نے اپنی حرکت سے ہندوستان کو اکسانے کاکام کیاہے۔

پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بیس ٹکٹ جاری کئے ہیں‘ جن میں جموں کشمیر میں مارے گئے دہشت گردوں کی تصوئیریں ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ اورلوگوں کی تصوئریں شامل ہیں ‘جنھیں کشمیر میں’ہندوستانی افوا ج کے ہاتھوں ستائے گئے‘‘ قراردیاگیا ہے۔پاکستان کے محکمہ ڈاک کے ایک سینئر افیسر نے ٹی او ائی کو بتایا کہ ان ڈاک ٹکٹوں کو کراچی سے جار ی کیاگیا ہے۔

کراچی میں پاکستان کے شعبہ ڈاک کا مرکزی دفتر ہے۔انہو ں نے مزیدکہاکہ اس کے ذریعہ ہم نے کشمیر ی عوام کے مسائل کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پراٹھانے کی کوشش کی ہے۔

یہی نہیں پاکستان نے ساری حدیں پارکرتے ہوئے ڈاک ٹکٹ پر چھپی تصوئیریوں کے نیچے کیپشن میں ان کے نام کے ساتھ شہید جوڑ کر شر انگیز ی کی ہے۔

ان ڈاک ٹکٹوں میں لکھا ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں کا استعمال‘ پیلیٹ گن کا استعمال‘ اجتماعی قبر او ربرہانی وانی فریڈم ائکان۔