پاکستان کی چیمپئنس ٹرافی پر اظہر محمود‘ کوئی تعجب کی بات نہیں پچھلے ونڈے اور ٹسٹ سیریز میں ان لوگوں نے ثابت کردیاتھا۔

کراچی: مذکورہ ٹرافی سال2017کے فائنل مقابلے میں ہندوستان کے مقابلے پاکستان کی کامیابی پر اظہر محمود فخر محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ تبدیلی کوئی نئی نہیں ہے ان لوگوں نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہوئے پچھلے ایک روزہ اورپانچ روزہ میاچوں کی سیریز میں اس کامیابی کو ثابت کردیاتھا۔ پاکستان نے ائی سی سی چیمپئنس ترافی میں ہندوستان کو 180رنوں سے شکست دی تھی۔

محمود نے کہاکہ’’ کھیل کے تمام شعبوں میں بولنگ‘ بیاٹنگ‘ فیلڈنگ میں بہتر کارکردگی کی وجہہ سے ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔یہ تبدیلی ہم نے ائی سی سی کی مذکورہ ٹرافی کے دوران نہیں دیکھی بلکہ ویسٹ انڈیزکے ساتھ پچھلی سیریز میں اس نمایاں تبدیلی کا ہم نے بغور مشاہدہ کیاتھا۔‘‘انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ یہ کامیابی اس قدر اہمیت کی حامل نہیں ہوتی اگر ائی سی سی چیمپئنس ٹرافی کا احساس نہیں ہوتا‘‘۔

محمودنے کیا کہ ان اس بات کی مایوسی ہوئی کہ ٹورنمنٹ کے دوران کی گئی ان کی محنت کو کسی نہیں سراہا۔انہوں نے کہاکہ ’’ بحیثیت کوچ میں نے کافی محنت کی اور ٹورنمنٹ کے پہلے مقابلے میں ہندوستان کے ہاتھو ں شکست فاش ہونے کے بعد میں نے ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں پر زوردیا کہ وہ ٹیم میں موجود سینئر کھلاڑیوں سے میدان میں مشورے کے بغیر کھیل کو آگے نہ بڑائیں اور اس کا مثبت نتیجہ بھی سامنے آیا ۔

ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بھی کافی مدد کی اور اس کامیابی ان دونوں سینئر کھلاڑیوں کا تعاون ناقابل فراموش تھا‘‘سال2009سے شروع ہوئے ائی سی سی ٹرافی کا خطاب پاکستان نے پہلی بار حاصل کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ روپئے دینے کااعلان کیا ہے۔