پاکستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک بارہاانکار اپنی انا پرستی کو مطمئن کرنے کی کوشش۔ بی جے پی

منگل کے روز بی جے پی نے کہاکہ پاکستان حکومت او رفوج اپنی انا کو مطمئن کرنے کے لئے سرجیکل اسٹرائیک کا انکارکررہا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان ویریندر گپتا نے منگل کے روز اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ انڈین آرمی کی جانب سے پاکستان میں گھس کر ا س قسم کا اپریشن انجام دینا پاکستانی فوج اور حکومت دونوں کی اناکو نقصان پہنچانے والا کام ہے جبکہ پاکستانی آرمی چیف چند دنوں میں ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ سرجیکل اسٹرائیک خطہ قبضہ پر واقعہ دھشت گردوں کے ساتھ لانچ پیڈس کو تباہ کرنے اور پچاس سے زائد دھشت گردوں کوختم کرنے والا ایک عظیم کارنامہ ہے جو آری حملے کا ایک منھ توڑ جواب بھی تھا۔

انہوں نے کشمیر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے قائدین کی جانب سے خطہ قبضہ پر امن کی بحالی کے لئے بات چیت کا آغاز کرنے کے مشورے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ کشمیری قائدین پاکستان کو سرحد پار سے دھشت گردی کو روکنے کی ہدایت کیو ں نہیں دیتے ۔