پاکستان کا دہشت گردی سے لڑنے وسیع پیمانہ پر مہم کا فیصلہ

اسلام آباد، 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان حکومت نے چہارشنبہ کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے وسیع پیمانے پر مہم کو اگلے سال مارچ میں انجام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے دہشت گردی کو ختم کرنے اور جاری دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لئے وسیع پیمانہ پر قومی ایکشن پلان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اعلان سابق ممبر پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر سید علی رضا عابدی کے نامعلوم افراد کے ذریعہ قتل کے بعد کیا گیا ہے ۔ گزشتہ ایک مہینے کے دوران مسٹر عابدی دہشت گردانہ حملہ کا شکار ہونے والے چوتھے شخص تھے۔ ان واقعات نے دہشت گردی کے خلاف ملک کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے ۔